English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدینہ منورہ ، معتکفین کی سہولت کیلئے مخصوص ایپ لانچ  

share with us

اعتکاف کے خواہش مند انتظامی کیمپوں سے اپنی رجسٹریشن مکمل کروا لیں،انتظامیہ مسجد نبوی


مدینہ منورہ:03؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ نے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں معتکفین کی سہولت کیلئے انتظامات مکمل کر لئے۔ سعودی میڈیاکے مطابق انتظامی امور کی کمیٹی کے نگران شیخ صالح المزینی کا کہنا ہے کہ زائرین کی سہولت کیلئے مسجد نبوی الشریف کی انتظامیہ کی جانب سے معتکفین کی سہولت کیلئے مخصوص ایپ بھی لانچ کی گئی ہے جس کے ذریعے اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہش مند اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔المزینی نے مزید کہا کہ ایسے افراد کیلئے جنہیں ایپ کے ذریعے رجسٹریشن کرانے میں دشواری کا سامنا ہے انتظامیہ نے مسجد نبوی شریف کے جنوبی صحن میں مسجد نبوی کی انتظامی مرکز کے ساتھ ہی عارضی کیمپ لگایا گیا ہے جہاں معتکفین اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ عارضی کیمپ میں موجود اہلکار معتکفین کی سہولت کیلئے موجود ہوتے ہیں۔ کیمپ پر عربی اور انگلش کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی وزیٹر سروسسز کی عبارت تحریر کی گئی ہے۔ ایسے غیر ملکی افراد جو امسال ماہ رمضان میں مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کرنے کے خواہش مند ہیں انہیں چاہئے کہ وہ انتظامی کیمپوں سے رجوع کر کے اپنی رجسٹریشن مکمل کروا لیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا