English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق میں داعش نے خواتین اور بچوں سمیت ایک خاندان کے 12 افراد موت کے گھاٹ اتار دیا

share with us

بغداد:03؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)عراق میں شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں نے ایک ہی خاندان کئے کم سے کم 12 افراد کو موت کو قتل کردیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صلاح الدین گورنری کے ڈپٹی گورنر عمار حکمت نے بتایا کہ یہ واقعہ شمالی بغداد میں الفرحاتیہ کے مقام پر پیش آیا۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ داعشی دہشت گردوں نے پورے خاندان کو اجتماعی طورپر قتل کیوں کیا ہے۔عراقی انٹیلی جنس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وہ ابھی یہ تصدیق نہیں کرسکتے کہ آیا مقتول خاندان کسی پولیس افسر کا ہے تاہم صلاح الدین اور دیگر صحرائی علاقوں میں داعش کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات آتی رہی ہیں جو اس علاقے میں چھپ کر دہشت گردی کی کارروائیاں کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عراقی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے ’داعش‘ کے جنگجوؤں کے خلاف آپریشن کلین سویپ مکمل کرکے ملک سے داعش کا خاتمہ کردی ہے تاہم داعشی جنگجو اب بھی وقفے وقفے سے حملے کرتے رہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا