English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کیلئے امدادی قافلے کی برطانیہ میں استقبال کی تیاریاں مکمل

share with us

امدادی قافلہ5 جون برطانوی ساحل شہر برائی ٹون پہنچے گا،8جون کو شمالی اسپانیہ کے ساحل کی طرف روانہ ہوگا،کمیٹی 


برائی ٹون :03؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پراسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ پابندیوں کو توڑنے کیلئے عالمی بحری قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ امدادی قافلے کا اگلا پڑاؤ برطانوی ساحلی شہر برائی ٹون ہوگا جہاں اس کے استقبال کیلئے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد معاشی ناکہ بندی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ غزہ کیلئے امدادی بحری قافلہ برطانیہ کی بندرگاہوں سے گذرے گا۔سفیہ حریت جس میں متعدد چھوٹی بڑی کشتیاں شامل ہیں جلد برطانیہ کے بعد غزہ کی جانب عازم سفر ہوگا۔ اس قافلے میں یورپ اور مسلمان ممالک سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں امدادی کارکن سوار ہیں۔توقع ہے کہ امدادی قافلہ منگل کی شام پانچ جون برطانوی ساحل شہر برائیٹون پہنچے گا۔ آئندہ جمعہ 8 جون کو وہ شمالی اسپانیہ کے ساحل کی طرف روانہ ہوگا۔ برطانیہ اور اسپین سے بھی اس قافلے میں امدادی کشتیاں شامل ہوں گی۔ادھر برطانیہ کیساحلی شہر برائیٹون میں عالمی امدادی قافلے کی آمد اور اس کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی لی گئی ہیں۔ سیکڑوں امدادی کارکن برائیٹون اور دوسرے شہروں میں محصورین غزہ کے لیے امداد جمع کرنے میں مصروف ہیں اور انہوں نے بڑی مقدار میں خشک خوراک ، طبی سامان اور ادویات جمع کی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا