English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت کا فلسطینیوں پرمظالم کا معاملہ جنرل اسمبلی میں اٹھانے پرغور

share with us

مظلوم فلسطینی قوم کو تحفظ فراہم کرنا عالم اسلام کی اجتماعی ذمہ داری ہے،کویتی مندوب کا تقریب سے خطاب

نیویارک:03؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ میں کویت کے مستقل مندوب منصورالعتیبی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کی قرارداد سلامتی کونسل میں امریکا کی طرف سے ویٹو کیے جانے کے بعد وہ قراراداد کو جنرل اسمبلی میں لے جانے پر غور کررہے ہیں۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں ایک تقریب سے خطاب میں کویتی مندوب نے کہا کہ مظلوم فلسطینی قوم کو تحفظ فراہم کرنا عالم اسلام کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ کویت فلسطینیوں کے تحفظ کے مطالبے پرمبنی قرارداد کو ویٹو کئے جانے کے بعد اسے جنرل اسمبلی میں لے جانے پر غور کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں پر تشدد کے کھلم کھلا مظاہر اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے ٹھوس شواہد کے علی الرغم امریکا نے مظلوم فلسطینی قوم کا ساتھ دینے کے بجائے یک طرفہ طورپر فلسطینیوں کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے اسرائیلی مظالم کا دفاع کیا ہے۔منصور العتیبی نے مزید کہا کہ امریکا کی طرف سے سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں صہیونی ریاست کے ظالمانہ حربوں اور غیرقانونی ہتھکنڈوں کا دفاع کرنے کے ساتھ غزہ میں فلسطینی شہریوں کے حقوق کی پامالی اور غزہ کے محاصرے کو نظرانداز کیا گیا تھا۔خیال رہے کہ جمعہ کے روز سلامتی کونسل میں کویت کی طرف سے فلسطینیوں کے تحفظ کے مطالبے پرمبنی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔ قرارداد کے حق میں 10 ممالک نے ووٹ دیے جبکہ گیارہ ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا