English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس، یو اے ای دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وسیع عالمی اتحاد کی تشکیل پر متفق

share with us

اماراتی ولی عہد کا دورہ روس، روسی صدرسے تفصیلی ملاقات، کئی معاہدوں اور باہمی تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے


ماسکو:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات اور روس نے دہشت گردی کے خلاف وسیع تر عالمی اتحاد کی تشکیل کا متفقہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک مشرق وسطیٰ کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک خطہ دیکھنا چاہتے ہیں۔عر ب ٹی وی کے مطابق امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوتن سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور باہمی تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔صدر پیوتن اور اماراتی ولی عہد کی ملاقات میں دوطرفہ تزویراتی شراکت کا اعلان کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا کہ روس اور امارات دہشت گردی کے پھیلتے ناسور کے خاتمے کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا اور دہشت گردی کے معاون ممالک کو روکنا ہو گا۔بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے حوالے سے دہرا معیار ترک کرتے ہوے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی معاہدوں کی روشنی میں دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دے۔اس موقع پر دونوں ملکوں نے سیاسی اور دفاعی شعبوں سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں نے مشرق وسطیٰ کو دہشت گردی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور اعلان کیا کہ ماسکو اور ابو ظہبی دہشت گردی کے خلاف مل کر جنگ جاری رکھیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا