English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ وزارت ثقافت کا قیام

share with us

شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود نے سعودی عرب کے پہلے وزیر ثقافت بننے کا اعزاز حاصل کرلیا


ریاض :02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں وزارت ثقافت کاقیام پہلی مرتبہ عمل میں لایا گیا ہے،شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود نے سعودی عرب کے پہلے وزیر ثقافت بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔سعودی اخبار کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کیا تھا جس کے تحت وزارت ثقافت واطلاعات میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں شعبوں ثقافت اور اطلاعات کو الگ الگ وزارتیں بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔شاہی فرمان کے مطابق وزارت اطلاعات اپنی جگہ قائم رہے گی جبکہ وزارت ثقافت کے نام پر نئی وزارت قائم کی جائے ، اس کے دائرہ کار میں ثقافت کے تمام امور ہوں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا