English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی فوج نے الحدیدہ کو باغیوں سے واگذار کرانے کے لئے تین محاذ کھول دیئے

share with us

یمنی فوج نے الحدیدہ کو باغیوں سے چھڑانے کے لیے تین محاذوں سے کارروائی کا منصوبہ تیار کیاہے،،گورنر کی گفتگو


صنعاء:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کی سرکاری فوج نے ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے زیرتسلط ساحلی شہر الحدیدہ کو آزاد کرانے لیے تین محاذوں سے کارروائی کے لیے پلان تیار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق الحدیدہ کے گورنر الحسن الطاھرنے ایک اخباری بیان میں بتایا کہ سرکاری فوج نے الحدیدہ کو باغیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے تین اطراف سے کارروائی کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یمن کی فوج الحدیدہ میں جنوب کی سمت سے داخل ہو گی جب کہ جنوب مشرقی سمت سے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا جائے گا۔ جنوب مشرق میں باجل تک کے علاقے کی ناکہ بندی کی جائے گی تاکہ باغیوں کو کمک نہ مل سکے۔حسن الطاھر کے مطابق شمال کی طرف سے ایک راستہ باغیوں کے فرار کے لیے چھوڑا گیا ہے جب کہ شہر کے ہوائی اڈے سے بھی ایک نیا محاذ کھولا جائے گا۔یمن کے انٹیلی جنس ادارے الحدیدہ میں جنگجوؤں کی تعداد اور ان کی قوت کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گورنر کے مطابق الحدیدہ کا ہوائی اڈہ پہلا اہم مقام ہے جسے سرکاری فوج استعمال کرے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا