English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں کے تحفظ کی قرارداد امریکہ نے ویٹو کر دی

share with us

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کویت کی جانب سے فلسطینی شہریوں کی حفاظت کے لیے پیش کی گئی قرارداد مسترد کرنے والا امریکہ واحد ملک رہا۔امریکہ نے سلامتی کونسل میں فلسطینیوں کی ہلاکت کے لیے حماس کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اپنے موقف کی پاسداری کی۔روس اور فرانس سمیت 10 ممالک نے کویت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ جبکہ برطانیہ، پولینڈ، نیدرلینڈ اور ایتھوپیا نے اپنی رائے پیش نہیں کی۔تین مرتبہ نظر ثانی کے بعد اس قراردار کو پیش کیا گیا تھا۔ اس قراردار میں فلسطینی شہریوں کی بین الاقوامی تحفظ کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ کے لیے امریکی سفیر نکی ہیلی نے ووٹنگ مراحل مکمل ہونے کے بعد کہا کہ 'یہ قرارداد مجموعی طور پر یکطرفہ رخ کو پیش کرتی ہے'۔ ہیلی نے فلسطینیوں کی صورت حال کے لیے مکمل طور پر حماص تحریک کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔فلسطین لبریشن تنظیم ایگزیکیوٹو کمیٹی کی رکن حنن عشراوی نے اپنے بیان میں کہا کہ 'امریکہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے تئین اپنی اندھی عقیدت کا مظاہرہ کیا ہے۔ امریکہ کے اس رویے نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی جار حانہ کارروائی کو صحیح قرار دیتا ہے'۔واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کویت کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے مقابل امریکہ نے بھی ایک قرارداد پیش کی تھی جس کے حق میں ووٹ دینے والا خود امریکہ اکلوتا ہی تھا۔ جبکہ تین ممالک نے امریکہ کے خلاف بھی ووٹ کیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا