English   /   Kannada   /   Nawayathi

بدھ گیا سلسلہ وار بم دھماکہ معاملہ : خصوصی این آئی اے عدالت پانچ ملزمین کو عمر قید کی سزاء سنائی

share with us

جمعیۃ علماء نچلی عدالت کے فیصلہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریگی، گلزار اعظمی 

ممبئی02جون2018 بہا ر کے مشہور شہر و بدھشٹوں کے مذہبی مقام بدھ گیا میں واقع مہابودھی مندر میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکہ معاملے کا فیصلہ سناتے ہوئے آج خصوصی این آئی اے عدالت نے پانچوں ملزمین کو عمر قید بامشقت کی سزاء سنائی اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا۔
خصوصی این آئی اے جج منوج کمار سنہا نے ملزمین عمر صدیقی شفیع صدیقی، اظہر الدین قریشی محمد شکیل الدین قریشی، امتیاز انصاری کمال الدین انصاری، حید رعلی عالم انصاری، مجیب اللہ انصاری کو بم دھماکوں کی سازش رچنے، بم دھماکوں کے لیئے فنڈ اکھٹا کرنے ، آتش گیر مادہ رکھنے ، قتل و اقدام قتل و دیگر الزامات کے تحت انہیں قصور وار قراردیتے ہوئے انہیں مختلف سزائیں تجویز کی ہے،ملزمین کو یی اے پی اے قانون کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔
ملزمین کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے عدالت کے فیصلہ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہو ئے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں اور قانون میں دی گئی مراعات کے تحت وہ نچلی عدالت کے فیصلہ کو پٹنہ ہائی کورٹ میں چینلج کریں گے۔ 
گلزار اعظمی نے کہا کہ فیصلہ آنے کے بعد ملزمین کے اہل خانہ نے جمعیۃ علماء سے رابطہ قائم کرکے نچلی عدالت میں انہیں قانونی امداد فراہم کیئے جانے پر شکریہ اداکیا ہے اورجمعیۃ سے گذارش کی ہیکہ وہ ہائی کورٹ میں بھی ان کی مدد کرے اور فیصلہ کو چیلنج کرنے میں قانون امداد فراہم کرے۔
گلزار اعظمی نے کہا ملزمین کی درخواست منطور کرلی گئی ہے اور فیصلہ کی نقول موصول ہونے کے بعد سینئر وکلاء سے صلاح و مشورہ کرکے فیصلہ کو چیلنج کرنے کے تعلق سے اگلا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ ۷؍ جولائی ۲۰۱۳ ء کو بدھ گیا میں واقع بدھشٹوں کے مندر میں بم دھماکے ہوئے تھے جس میں چند افراد زخمی ہوئے تھے ۔ بم دھماکوں کی تفتیش قومی تفتیشی ایجنسی NIA کے سپرد کی گئی تھی جس نے بہار، جھاکھنڈ اور آس پاس کی دیگر ریاستوں سے ۵؍ اعلی تعلیم یافتہ مسلم نوجوانوں کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات 307,326,212,121(A), 120(B), 34 ، دھماکہ خیز مادہ کے قانون کی دفعات 3, 5 اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام والے قانون کی دفعات 16,18,20 کے تحت مقدمہ قائم کیا تھا ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا