English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال میں ٹاور سے لٹکی ملی ایک شخص کی لاش ،بی جے پی نے اپنا کارکن ہونے کا کیا دعوی ،ٹی ایم سی پر قتل کا لگایاالزام

share with us

بنگال:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) مغربی بنگال کے ضلع پولریہ میں  ایک شخص کا قتل کرکے اس کی لاش کو ہائی ٹینشن ٹاور پر لٹکانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اس معاملہ پر بی جے پی نے دعوی کیا ہے کہ یہ ان کا کارکن ہے، اور اس کا الزام بھی انہوں نے ٹی ایم سی کارکنان پرعائد کیا ہے  اس واردات سے دو روز قبل بی جے پی کے ایک کارکن کے قتل کا معاملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد ریاست میں افراتفری کا ماحول تھا۔بی جے پی دونوں قتل کے لیے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق مقتول کا نام دلال کمار ہے، جو او بی سی مورچے کا رہنما اور بی جے پی کارکن ہے۔واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے واردات پر پہنچی اور قتل کا جائزہ لیا لیکن وہاں موجود مقامی لوگ پولیس کو لاش کو ہاتھ لگانے نہیں دے رہے تھے۔اس کے ردعمل میں پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد صورتحال پر قابو پایا گیا۔بی جےپی اس قتل کا الزام ٹی ایم سی پر عائد کر رہی ہے جبکہ ٹی ایم سی کا کہنا ہے کہ یہ قتل نہیں بلکہ خودکشی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کے روز بلرام پور میں ایک اور بی جے پی کارکن تریلوچن مہوت کی لاش درخت پر لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔وہ بھی بی جےپی میں دلت برادری کا کارکن تھا، اس کی لاش پر ایک پوسٹر بھی چسپاں تھا، جس پر لکھا تھا '' بی جے پی کے لیے کام کرنے پر یہی حشر ہوگا''۔بی جے پی نے قتل کا الزام ٹی ایم سی پر عائد کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا