English   /   Kannada   /   Nawayathi

کسانوں کے احتجاج کا دوسرا دن، کئی شہروں میں پھل، سبزی اور دودھ کی قلت

share with us

نئی دہلی:02؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں کے خلاف کسانوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، کسانوں نے اس احتجاج کے پیش نظر 7 ریاستوں میں 'گاؤں بند' کی کال دی ہے۔متعدد ریاستوں میں کسانوں نے سبزیوں، پھلوں اور ہرازوں لیٹر دودھ کو سڑکوں پر پھینک دیا۔اس کے علاوہ شہروں میں ضروری اشیا کی سپلائی بھی روک دی۔دہلی کے اوکھلا میں سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز سے مال کم آرہا ہے، جس کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس ضمن میں ہریانہ کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کا کہنا ہے کہ کسانوں کے پاس کوئی بھی مسئلہ نہیں ہے اس لیے وہ احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں، وہ بےکار کے مسائل پر خود کو مشغول کر رہے ہیں۔ اگر وہ زرعی پیداوار  فروخت نہیں کریں گے تو اس سے ان کا ہی نقصان ہوگا۔واضح رہے کہ راشٹریہ کسان مہا سنگھ نے کسانوں کی 130 تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاجی مظاہرہ اور 10 دن کی ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔کسانوں کا یہ احتجاج سبزیوں کی کم از کم قیمت، سپورٹ قیمت اور کم سے کم آمدنی کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔گزشتہ روز مہاراشٹر کے ناسک میں اگریکلچر پرڈیوس مارکیٹ پلیس میں سبزیوں کی نیلامی  ہوئی لیکن بازار میں پہنچنے والی سبزیوں کی تعداد کم تھی، جس کے باعث قیمت میں اضافہ ہوا۔ہڑتال کی وجہ پیاز کی بازار کو متاثر کیا کیونکہ زیادہ تر کسانوں نے نیلامی میں شرکت نہیں کی تھی۔لسلگاؤں اے پی ایم سی کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز محض 300 کونٹل پیاز کی فروخت ہوئی جبکہ عام دنوں میں 15000 کونٹل فروخت ہوتی ہے۔راجستھان کے کسانوں نے احتجاج کے دوران دودھ کی سپلائی کو بند کر دیا، وہیں سری گنگانگر، ہنومان گڑھ، جھنجھنوں، جے پور اور سیکرا میں کسانوں نے سڑک اور ہائی وے پر دودھ بہا کر اپنا احتجاج درج کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کسان مہا سنگھ کے ایک کارکن نے بتایا کہ شمالی راجستھان میں بند کامیاب رہا۔وہیں ریاست مدھیہ پردیش میں احتجاج کا پہلا دن پُر امن رہا لیکن بندی کے باعث سبزیوں کی قیمت آسمان چھو رہی تھیں۔یہاں بھی مظاہرین  نے تقریباً 100 لیٹر دودھ زمین پر بہایا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی بھوپال میں کچھ مظاہرین نے کسانوں کو دودھ پھینکنے پر مجبور کیا۔پنجاب کے جالدنھر میں دوبا خان کی سربراہی میں کچھ کسان سبزی منڈی گئے اور کسانوں سے کہا کہ کوئی بھی سبزی منڈی میں سبزی نہ لائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا