English   /   Kannada   /   Nawayathi

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سعودی عرب روانہ

share with us

الحریری نے دسمبر 2016 سے لبنان کی وزارت عظمی کا منصب سنبھالا تھا


بیروت:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سعودی عرب روانہ ہو گئے جہاں وہ چند روز قیام کریں گے۔لبنانی وزیراعظم کا حالیہ دورہ فرانسیسی صدر کی جانب سے چند روز قبل دیے گئے بیان کو غلط ثابت کرنے کیلئے کافی ہے جس میں امانوئل میکروں نے کہا تھا کہ سعد حریری سعودی عرب میں یرغمال تھے۔لبنان میں نو سال کے بعد پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے بعد سعد حریری کو تیسری مرتبہ حکومت تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔الحریری نے دسمبر 2016 سے لبنان کی وزارت عظمی کا منصب سنبھالا ہوا ہے، ان کی پہلی حکومت کی تشکیل 2009 میں ہوئی تھی جو 2011 تک جاری رہی۔واضح رہے کہ 6 مئی کو ہونے والے حالیہ انتخابات میں سعد حریری کے المستقبل گروپ نے اپنی ایک تہائی پارلیمانی نشستیں کھو دیں۔اس کے مقابل حزب اللہ اور اس کے حلیفوں نے نمایاں کامیابی کویقینی بنایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا