English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرنال میں نماز ادا کر رہے لوگوں سے مارپیٹ، مسجد میں بھی کی گئی توڑپھوڑ

share with us

ہریانہ کے کرنال میں نمازادا کر رہے مسلمانوں کے ساتھ مار پیٹ کا معاملہ پیش آیا ہے ۔ یہ معاملہ نیول گاوں کا ہے ، جہاں تقریباََ درجن بھر افراد نے مسجد میں گھس کر پہلے تو بدزبانی کی اور پھر مارپیٹ شروع کر دی۔ یہی نہیں، شرپسند عناصر نے مسجد میں اینٹ کی کچی دیوار کو بھی گرا دیا اور وہاں لگے اسپیکر کی تار بھی توڑ دی ۔اس واقعہ کے بعد مسلمانوں نے نماز بیچ میں ہی چھوڑ کر کنج پورا پولیس تھانے پہونچے اور اپنی شکایت درج کرائی ۔ پولیس نے شکایت کی بنیاد پر معاملہ کی گہرائی سے جانچ شروع کر دی ہے ۔وہیں، دوسری جانب گاوں کے مسلمان ڈرے سہمے ہوئے ہیں۔ متاثرین کا الزام ہے کہ گاوں کے ہی کچھ افراد نے مسجد میں ان پر حملہ کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ مسجد سے نہ اذان کی آواز آئے اور نہ ہی وہاں نماز ادا کی جائے ۔ ورنہ انجام برا ہوگا۔اس معاملہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا