English   /   Kannada   /   Nawayathi

ضمنی انتخابات: بی جے پی کو زبردست دھچکہ، حزب اختلاف کی جیت

share with us

یوپی:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ضمنی انتخابات کے نتائج آنے لگے ہیں۔جھارکھنڈ کے سلی اور گومیا کی دونوں سیٹوں پر جے ایم ایم امیدوار آگے ہیں۔وہیں کیرانہ سے آر ایل ڈی کے امیدوار تبسم حسن کو سبقت حاصل ہے اور نورپور سیٹ پر سماجوادی پارٹی نے بازی مارلی ہے۔ایس پی کے امیدوار نے 6211 ووٹوں سے جیت حاصل کی، وہیں بی جے پی امیدوار نے اپنی شکست قبول کی ہے۔  انھوں نے کہا اس شکست پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے، میں عوام کی شکایتیں دور کرنے کی کوشش کروں گا۔بہار کی جوکی ہاٹ اسمبلی سیٹ پر آر جے ڈی نے قبضہ کر لیا ہے۔کیرالہ کی چیگنور سیٹ پر سی پی ایم نے قبضہ کر لیا ہے، سی پی ایم کے امیدوار نے 20956 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔دوسری جانب پنجاب میں کانگریس کے رہنما 2000 ووٹوں سے سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔مذکورہ تمام سیٹوں پر پیر کے روز ووٹنگ ہوئی تھی۔بی جے پی کی شکست کو دیکھتے ہویے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا''لمبی چھلانگ کے لیے پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے''۔ضمنی انتخابات کے  نتائج پر دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا '' آج کے نتائج دکھاتے ہیں کہ مودی حکومت کے خلاف عوام میں بہت زیادہ غصہ ہے، ابھی تک عوام پوچھتی تھی کہ متبادل کیا ہے، اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ مودی جی متبادل نہیں ہے پہلے انھیں ہٹاؤ''۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا