English   /   Kannada   /   Nawayathi

مغربی بنگال میں بی جے پی کے دلت کارکن کا قتل ، پارٹی نے ٹی ایم سی پر لگایا الزام

share with us

مغربی بنگال:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)دلتوں پر ظلم و ستم اور استحصال کے معاملات میں روز بروز اضافہ ہی ہورہا ہے آج دلت کا قتل کرنے کا ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے۔مغربی بنگال کے پرولیہ میں بی جے پی کے ایک دلت رضاکار کا قتل کرکے اس کی لاش کو ایک درخت سے لٹکا دیا گیا اور اس کی پشت پر ایک پوسٹر بھی چسپاں کیا گیا جس پر لکھاتھا کہ ' بی جے پی کے لیے کام کرنے کا یہی حشر ہے'۔یہ واقعہ بلرام پور علاقہ کی ہے جہاں سپہٹ گاؤں کے پاس جنگل میں ایک درخت پر بی جے پی کے ایک دلت کارکن کی لاش دیکھ کر سنسی پھیل گئی۔ مرنے والے کی  شناخت 18 سالہ ترلوچن مہتو کے طور پر ہوئی ہے۔بی جے پی کے کچھ رہنماؤں نے الزام لگایا ہے کہ کچھ نقاب پوش اس کے گھر میں گھس کر اس نوجوان کو زبردستی اٹھا لے گئے تھے۔بی جے پی نے مزید الزام عائد کیا ہے کہ حالیہ میں پنچایت الیکشن میں  بی جے پی کی زبردست کامیابی کی وجہ سے اس کا قتل کیا گیا۔جو پوسٹر اس کی پشت پر چسپاں تھا اس پر لکھا تھا کہ کم عمر میں پی جے پی کے لیے کام کرنے کا یہی انجام ہے۔تریلوچن کے قتل کے بعد پولیس اس کی لاش کو لے جانا چاہتی تھی لیکن بی جے پی کے رہنما اسے روک رہے تھے اور وہ ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔اس معاملہ میں پولیس نے کیس درج کر کے معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔پولیس تمام باریکیوں پر نظر بنائے ہوئے ہے اس کا کہنا ہےکہ اس معاملے میں ملزموں کو سخت سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب بی جے پی کے صدر امت شاہ نے اس معاملے پر سماجی سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مغربی بنگال میں ہمارے نوجوان کارکن ترلوچن کے قتل سے گہرا صدمہ پہنچا ہے، 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا