English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیرانہ میں آرایل ڈی کی تبسم اور نور پور سے سپا کے نعیم الحسن آگے

share with us

اتر پردیش:31؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) مہاراشٹر اور ناگالینڈ کی 4 لوک سبھا سیٹوں اور 10 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ ان تمام سیٹوں پر پیر کےروز ووٹنگ ہوئی تھی ۔ جن اسمبلی سیٹوں پر انتخابات ہوئے ، اس میں سیاسی طور پر حساس مانی جانے والی اتر پردیش کی کیرانہ سیٹ بھی شامل ہے ۔خبر آرہی ہے کہ نور پور سے سپا کے نعیم الحسن پانچوے راونڈ کی گنتی کے بعد 4385 ووٹوں سے آگے چل رہےہیں۔ وہیں دوسری جانب کیرانہ میں مرگانکا سنگھ  کو 15095 ووٹ حاصل ہوئے ہیں ، جب کہ آر ایل ڈی لی تبسم حسن 30085 ووٹوں سے اگے ہیں۔ کیرانہ کے علاوہ مہاراشٹرا کے پال گھر ، بھنڈارا-گوندیا اور ناگالینڈ کی واحد لوک سبھا سیٹوں کے لئے ووٹنگ ہوئی تھی ۔ اس کے ساتھ ہی 10 اسمبلی سیٹوں نور پور(یوپی)، مہیشتلا (مغربی بنگال )، آم پتی (میگھالیہ )، تھرلی، (اتراکھنڈ)، چینگ نور (کیرالہ)، جوکیہاٹ (بہار)، گومیا (جھارکھنڈ)، سلی ( جھارکھنڈ)، سہکوٹ (پنجاب)، پالس ۔ کاڈیگاوں (مہاراشٹرا)، کے لئے بھی ووٹنگ ہوئی تھی ۔ وہیں کرناٹک کی آر آر نگر اسمبلی سیٹ پر بھی انتخابات ہوئے تھے ۔قابل ذکر ہے کہ یو پی کی کیرانہ لوک سبھا سیٹ کافی اہم مانی جا رہی ہے۔  یہ سیٹ بی جے پی رکن پارلیمنٹ حکم سنگھ کی موت سے خالی ہوئی تھی۔ اب یہاں جیت کے لئے مقابلہ کیرانہ کے دو خاندانوں حکم سنگھ اور اختر حسن کے بیچ ہے۔ ایک طرف حکم سنگھ کی بیٹی مرگانکا سنگھ بی جے پی کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں ہیں تو وہیں دوسری طرف مرحوم منور حسن کی اہلیہ تبسم حسن آر ایل ڈی کے انتخابی نشان پر ایس پی۔ بی ایس پی۔ آر ایل ڈی ۔ کانگریس کی مشترکہ امیدوار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا