English   /   Kannada   /   Nawayathi

غازی آباد کا اعلیٰ حضرت حج ہاؤس سال رواں بند ، 16 اضلاع کے عازمین حج پریشان

share with us

غازی آباد 28؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) مغربی اترپردیش کے عازمین حج کی سہولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے گزشتہ سال شروع کیے گئےغازی آباد کے اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کو سال رواں بند کر دیا گیا ہے ۔غازی آباد حج ہاؤس کو بند کیے جانے کی اپنی قانونی یا سیاسی وجہ ہو سکتی ہے ، لیکن حقیقت میں اس حج ہاؤس کے بند ہونے سے مغربی یو پی کے ہزاروں عازمین حج کو سفراور ٹکٹ وریفکیشن کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔غازی آباد حج ہاؤس میں تالا بندی سے سال رواں میرٹھ سمیت مغربی اترپردیش کے 16 اضلاع کےعازمین کو مختلف پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ پرواز سے قبل عازمین کو ددہلی کے ترکمان گیٹ میں واقع حج منزل میں ٹھہرانے کا انتظام کیا گیا ہے ، جہاں سہولیات کی کمی کے ساتھ عازمین تمبو میں رہنے پر مجبور ہیں ۔حج ہاؤس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد افتتاحی تقریب کے انعقاد کے ساتھ باقاعدگی سے غازی آباد حج ہاؤس کی گزشتہ سال شروعات کی گئی تھی ۔ مغربی یو پی سے سفر حج پر جانے والے عازمین حج کو دہلی میں ہونے والی پریشانیوں کے پیش نظر سماجوادی حکومت نے اس حج ہاؤس کی تعمیر کا کام انجام دیا تھا۔ تاہم اس سال حج ہاؤس کے بند کیے جانے سے مغربی یو پی کے ہزاروں عازمین حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
پرواز کے کچھ روز قبل حج ہاؤس کے بند کیے جانے کے فیصلہ پر مسلم سماجی اور ملّی تنظیموں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یوگی حکومت اور حج کمیٹی آف انڈیا سے انتظامات کو بہتر بنانے کی اپیل کی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا