:اور ہر طرح کے
دیکھیے ہزاروں ڈالر مالیت سونے کی بارش کی خبریں ، و ... حزب اللہ نے جنوبی لبنان کی طرف بھیجے گئے اسرائیلی ... منموہن سنگھ کے بیان سے متعلق وزیراعظم مودی کے دعو ... کانگریس نے الیکشن کمیشن سے وزیراعظم مودی کی شکایت ... کیرلہ میں برڈ فلو ، تمل ناڈو حکومت نے سرحدی علاقوں ... قطر سے اپنے ہیڈ کوارٹر کو ترکیہ یا کسی اور جگہ منت ... بھٹکل : سمندر میں غرق کاشف کی نعش سمندر سے برآمد ، ... لوگوں کی ملکیت بانٹنے والے وزیراعظم مودی کے بیان ...

غازی آباد 28؍ جولائی 2017(فکروخبر/ذرائع) مغربی اترپردیش کے عازمین حج کی سہولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے گزشتہ سال شروع کیے گئےغازی آباد کے اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کو سال رواں بند کر دیا گیا ہے ۔غازی آباد حج ہاؤس کو بند کیے جانے کی اپنی قانونی یا سیاسی وجہ ہو سکتی ہے ، لیکن حقیقت میں اس حج ہاؤس کے بند ہونے سے مغربی یو پی کے ہزاروں عازمین حج کو سفراور ٹکٹ وریفکیشن کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔غازی آباد حج ہاؤس میں تالا بندی سے سال رواں میرٹھ سمیت مغربی اترپردیش کے 16 اضلاع کےعازمین کو مختلف پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ پرواز سے قبل عازمین کو ددہلی کے ترکمان گیٹ میں واقع حج منزل میں ٹھہرانے کا انتظام کیا گیا ہے ، جہاں سہولیات کی کمی کے ساتھ عازمین تمبو میں رہنے پر مجبور ہیں ۔حج ہاؤس کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد افتتاحی تقریب کے انعقاد کے ساتھ باقاعدگی سے غازی آباد حج ہاؤس کی گزشتہ سال شروعات کی گئی تھی ۔ مغربی یو پی سے سفر حج پر جانے والے عازمین حج کو دہلی میں ہونے والی پریشانیوں کے پیش نظر سماجوادی حکومت نے اس حج ہاؤس کی تعمیر کا کام انجام دیا تھا۔ تاہم اس سال حج ہاؤس کے بند کیے جانے سے مغربی یو پی کے ہزاروں عازمین حج کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
پرواز کے کچھ روز قبل حج ہاؤس کے بند کیے جانے کے فیصلہ پر مسلم سماجی اور ملّی تنظیموں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یوگی حکومت اور حج کمیٹی آف انڈیا سے انتظامات کو بہتر بنانے کی اپیل کی ہے ۔
Fajr | فجر | |
Dhuhr | الظهر | |
Asr | عصر | |
Maghrib | مغرب | |
Isha | عشا |