English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستانی کرنسی پر گاندھی کی نہیں ساورکر کی تصویر ہونی چاہئے :اکھیلا بھارت ہندو مہاسبھا

share with us

نئی دہلی:30؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ بھارتی کرنسی پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر ہٹاکر ساورکر کی تصویر لگادی جائے۔اکھیلا بھارت ہندو مہاسبھا کے سربراہ سوامی چکرپنی مہاراج نے مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ساورکر کو بھارت رتن دینے کا اعلان کیا جائے ساتھ ہی بھارتی کرنسی (نوٹوں) پر مہتما گاندھی کی تصویر کی بجائے ساورکر کی تصویر لگائیجائے۔واضح رہے گذشتہ 28 مئی کو ساورکر کی یوم پیدائیش تھی۔ اس موقع پر وزیراعظم مودی نے بھی ریڈیو پروگرام من کی بات کے دوران ساورکر کو خراج عقیدت پیش کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ بھارت میں خصوصی طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) دامودر ساورکر کو اپنے اہم ترین رہنماؤں میں شمار کرتی ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں ان کے وطن پرستی پر سوال اٹھاتی ہیں۔من کی بات کے دوران وزیراعظم مودی نے کہا تھا کہ 'ویر ساورکر کی پیدائش مئی ماہ میں ہوئی تھی انھوں نے ہی 1857 کی لڑائی کو بغاوت کے بجائے آزادی کی لڑائی قرار دیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ دامودر ساورکر کو انگریزی حکومت نے کالے پانی کی سزا دی تھی جس کے بعد انھوں نے انگریزی حکومت سے اپنے معافی نامے میں کہا تھا کہ آپ کی بڑا رحم ہوگا اگر آپ مجھے معاف کر دیں اور میں انگریزی حکومت کے خلاف کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا۔
    

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا