English   /   Kannada   /   Nawayathi

سی بی ایس ای نتائج کئی طلباءکے لئے جان لیوا ثابت ہوئے

share with us

نئی دہلی:30؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)سی بی ایس سی کے دسویں کے نتائج نے کئی طلباء کو اتنا غمزدہ و افسردہ کر دیا کہ انہوں نے اپنی جان دے دی ۔متعدد طلباء نے تو 70 فیصد نمبرات آنے کے باوجو د بھی خود کشی کرلی۔بورڈ کےریزلٹز آنے کے بعد  خودکشی کے کئی کیسز  سامنے آئے ہیں اور ان میں سے  تو کچھ ایسے معاملے بھی ہیں جن پر تعجب ہوتا ہے۔ چند ایسے طلبہ نے بھی خودکشی  کی ہے جن کے نمبرات   70 فیصد  سے زائد ہیں۔ یعنی زیادہ نمبر لانے کے دباؤ نے انہیں موت کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔دہلی  میں سی بی ایس ای کے دسویں  جمات کے نتائج آنے کےبعدخودکشی کے 3 معا ملے سامنے آئے ہیں ۔ دوراکا ناتھ کے ایک طالب علم نے 59 فیصد نمبر ات حاصل کرنے کے باوجود بھی پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ دوسرا معا ملہ ڈابرئی علاقے  کا ہے جہاں ایک طالب علم  نے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ کر اپنی جان  دےدی۔ غور طلب  یہ ہے کہ وسنت کنج علاقے میں ایک طالبہ  نے 70 فیصد نمبرات  حاصل کرنے کے باوجود خودکشی کر لی۔ یہ ریان اسکول کی طالبہ تھی۔پولیس کے مطابق دوارکا ناتھ کے طالب علم نے اس لیے خودکشی  کرلی کہ وہ اپنے نمبرات سے خوش نہیں تھا۔اس کے پاس سے کوئی سوسائیڈ نوٹ نہیں ملا ہے۔پولیس نے بتایا کہ 59 فیصد نمبرات حاصل کرنے کے بعد  بھی وہ خوش نہیں تھا۔وسنت کنج کے طالب علم نے 70 فیصد نمبرات حاصل کرنے کے باوجود خودکشی  کرلی کیوں کہ  وہ سائنس پڑنا چاہتی تھی  ۔امید سے کم نمبر آنے پر اسن ے  پھانسی لگا کر جان دے دی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا