English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق : وفاقی عدالت نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے 

share with us

بغداد:28؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)عراقی عدالت نے بعض سیاسی رہنماؤں کی طرف سے حالیہ پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد کردیئے۔ دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کوئی فیصلہ کرنے میں مسلسل تیسری بار ناکام رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے گزشتہ روز ہونے والا اجلاس بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث ناکام ہوگیا۔بعض ارکان پارلیمان نے پارلیمنٹ اور وفاقی عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حال ہی میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کریں اور الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کردیں۔دوسری جانب حکومت کی طرف سے قائم کردہ ایک کمیٹی نے کہا ہے کہ پولنگ انتظامیہ اور بعض لوگوں کی جانب سے چند منٹ کے اندر انتخابی نتائج تبدیل کئے جانے کا امکان موجود ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا