English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی وفد شمالی کورین حکام سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا، ٹرمپ کی تصدیق

share with us

پیانگ یانگ:28؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر اور ان کے شمالی کورین ہم منصب کی ملاقات سے قبل امریکی حکام کا وفد شمالی کوریا کے حکام سے ملاقات کرنے کیلئے شمالی کوریا پہنچ گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی وفد کے شمالی کوریا پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔یہ امریکی وفد شمالی کورین حکا م سے سنگاپور ملاقات کی تیاریوں سے متعلق بات چیت کرے گا۔امریکا کی طرف سے جنوبی کوریا کے سابق امریکی سفیر اور شمالی کوریا سے جوہری مذاکرات کرنے والے امریکی مذاکرات کار سنگاپور سمٹ کی تیاریاں کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی ممکنہ ملاقات آئندہ ماہ 12جون کو ہونی ہے۔
ء

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا