English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی ریڈ لائن عبور نہ کریں، روسی صدر کا یورپ کوانتباہ

share with us

سینٹ پیٹرز برگ:28؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہ اہے کہ وہ روس کے ساتھ تعلقات میں سرخ لائن عبور نہ کرے اور روسی مفادات کا لحاظ رکھے۔سینٹ پیٹرز برگ میں دنیا کے نو ملکوں کی نیوز ایجنسیوں کے ساتھ ایک نشست میں روسی صدر نے برطانیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ہلاکت خیز غلطیوں کا ذمہ دار روس کو قرار دینے کی کوشش کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں جن میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی سے لے کر برطانیہ میں روس کے ڈبل ایجنٹ سرگئی سکریپل کے مسئلے اور ملائیشیا کے مسافربردار طیارے کے گر کر تباہ ہونے تک، سب کے شامل ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ مشرقی سرحدوں کی طرف نیٹو کا پھیلاؤ اور اس تنظیم میں یوکرین کی ممکنہ شمولیت روس کی ریڈلائن ہے کہ جسے یورپ کو عبور نہیں کرنا چاہئے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا