English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسخروں نے برطانوی وزیر خارجہ کو ماموں بنا دیا

share with us

برطانوی دفتر خارجہ کی فون کال کی تصدیق کی اور اس حرکت کو بچکانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا 


لندن /ماسکو:28؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)روس کے دو معروف مسخروں نے خود کو آرمینیا کا وزیراعظم ظاہر کرکے برطانیہ کے وزیرخارجہ بورس جانسن سے 18 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں ماموں بنا دیا۔لیکس اس اور وہ وین کے نام سے مشہور دو روسی مسخروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر برطانوی وزیرخارجہ کو کی گئی پرینک کال کی گفتگو جاری کی جس میں انہوں نے سالسبری میں روسی جاسوس کو زہر دینے کے معاملات پر بات چیت کی۔فون کال میں برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے مسخروں کو آرمینیا کا وزیراعظم سمجھا اور انہیں انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد بھی دی۔برطانوی دفتر خارجہ نے نے فون کال کی تصدیق کی ہے اور اس حرکت کو بچکانہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق جانسن کو محسوس ہو گیا تھا کہ کوئی انہیں بے وقوف بنا رہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں روسی مسخروں نے اقوام متحدہ میں امریکا کی مندوب نکی ہیلی کوبھی بے وقوف بنایا تھا ۔اس کے علاوہ وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو یوکرین کا وزیراعظم بن کر کال بھی کر چکے ہیں ۔روسی مسخروں لیکس اس اور وہ وین نے معروف گلوکار ایلٹن جان کو روسی صدر ولادی میر پوٹن کی آواز بناکر بے وقوف بنایا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق دونوں روسی مسخروں کا تعلق روس کے خفیہ اداروں سے ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا