English   /   Kannada   /   Nawayathi

قیدیوں کے تبادلے سے متعلق بات چیت، حماس کی سختی سے تردید

share with us

غزہ:27؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے کسی نئے معاہدے پر بالواسطہ بات چیت کی خبروں کی تردید کی ہے۔فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابقکے مطابق حماس کے مرکزہ رہ نما خلیل الحیہ نے ایک مختصر بیان میں واضح کیا ہے کہ اسرائیلی میڈیا  میں شائع ہونے والی وہ خبر جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے کسی تیسرے فریق کے توسط سے بات چیت چل رہی ہے من گھڑت ہے۔خیال رہے کہ اسرائیلی اخبارات  نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے پر بات چیت چل رہی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کےدفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں بھی حماس کے ساتھ قیدیوں کی رہائی سے متعلق بات چیت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔تاہم اس متوقع ڈیل کو درپیش خدشات کے پیش نظر اس کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، جب کہ حماس نے اس دعوے کو کلی طورپر مسترد کردیا ہے۔خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگی قیدی بنائے گئے چار اسرائیلی فوجیوں جن میں سے بعض کے زندہ یا مردہ ہونے کی متضاد اطلاعات کی رہائی کے لیے اسرائیل متعدد بار کوششیں کرچکا ہے تاہم ان میں کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا