English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہم فیتو دہشتگرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں پُر عزم ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

share with us

انقرہ:27؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم فیتو دہشتگرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کے معاملے میں پُر عزم ہیں۔صدر ایردوان نے افطار پروگرام میں استنبول محکمہ پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کی۔تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ نہایت محتاط کاروائی کے بعد  فیتو دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رابطہ رکھنے والوں، خفیہ خبر رسانی کے ذرائع  استعمال کرنے والوں، تنظیم کے مفادات کے لئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ان کا محکمے سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔صدر ایردوان نے کہا کہ اس مرحلے میں ہم نے قانون اور انصاف پر قائم رہنے کو بھی خاص  اہمیت دی۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ غلطیاں ہو گئی ہوں تو  ان کی  بھی ہم نے تلافی کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ یہ جان لیں کہ  ہم نے جان بوجھ کر اور ذاتی خواہش کے ساتھ کسی بھی نقصان اٹھانے  والے کی طرف سے لاپرواہی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو کھلے الفاظ میں کہتا ہوں کہ دنیا میں بہت کم ایسے ملک ہیں کہ جو حکومت کی نسوں تک اتری ہوئی ایسی ملعون ساخت کے خلاف ہماری طرح انصاف اور کامیابی سے جدوجہد کر سکے ہیں۔ دنیا میں بہت کم معاشرے ایسے ہیں کہ جنہوں نے ایسے بھاری دہچکے پر ہماری ملت جیسے عزم و حوصلے کے ساتھ قابو پایا ہو۔صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ شہیدوں کے خون کے رائیگاں نہ جانے کے لئے فیتو دہشت گرد تنظیم کے خلاف جدوجہد کو  عزم کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا