English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان میں عام انتخابات جولائی میں

share with us

اسلام آباد:27؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان میں عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔ یہ دوسرا موقع ہو گا کہ پاکستان میں اقتدار ایک جمہوری حکومت سے نئی منتخب حکومت کے حوالے ہو گا۔ پاکستانی صدر ممنون حسین نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔پاکستان کی تاریخ میں قریب نصف عرصے تک اقتدار فوجی آمریتوں کے پاس رہا ہے جب کہ جمہوری ادوار کے مکمل ہونے کے مواقع نہایت کم رہے ہیں۔ پاکستان کے قیام سے اب تک کوئی ایک بھی منتخب وزیراعظم اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل نہیں کر پایا ہے، تاہم یہ دوسرا موقع ہے کہ ایک جمہوری انداز سے اقتدار کی منتقلی کا عمل مکمل ہو گا۔پاکستانی صدر ممنون حسین نے ہفتے کے روز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے انعقاد کے لیے تاریخ کا اعلان کیا۔ ان انتخابات میں ملک کے 105 ملین اہل ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔پاکستان میں موجودہ حکومت جمعرات کو روز اپنی آئینی مدت مکمل کر رہی ہے تاہم فی الحال عبوری حکومت کے لیے کسی نگران وزیراعظم کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ پاکستانی دستور کے مطابق عام انتخابات کا انعقاد ایک عبوری حکومت کے زیرانتظام ہوگا۔پاکستانی دستور کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو انتخابات کے لیے روڈمیپ اور عبوری وزیراعظم کے نام پر اتفاق کرنا ہے۔جوہری صلاحیت کا ملک پاکستان دو سو ملین سے زائد آبادی کا حامل ہے تاہم یہاں سیاسی استحکام اور جمہوری پختگی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ اب تک پاکستان میں کوئی بھی جمہوری حکومت اپنی پانچ سالہ مدت مکمل کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا