English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا میں بھاری بارش سے 21 کی موت،دیڑھ لاکھ لو گ متاثر

share with us

کولمبو:27؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا میں تیز بارش اور ہواؤں کی وجہ سے قریب 21 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور دو لوگ لاپتہ ہو گئے ۔خراب موسم کی وجہ سے ملک بھر میں ایک ہفتے میں دیڑھ لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ڈیزاسٹر ریلیف وزیر ڈومنڈا دسنائک نے بتایا کی زیادہ تر موت بجلی گرنے سے ہوئی جبکہ 9 لوگوں کی ڈوب کر موت ہو گئی ۔انہوں نے کہا،"ہم نے عارضی امدادی کیمپوں میں45 ہزارلوگوں کو رکھا ہے"۔انہوں نے کہا کہ ملک کے 25 انتظامی اضلاع میں سے، 21 خراب موسم سے متاثر ہیں۔شمال مشرقی کے مانسون کے شروع ہونے کے بعد سے 16 مئی سے بھاری بارش ہوئی اور کئی موامات پر پانی بھی جمع ہو گیا ور پہاڑی اضلاع میں زمین پھٹنے کا انتباہ دیا گیا ہے۔

وزیر نے کیا کہ بارش اور ہواؤں میں سو سے زائد گھر پوری طرح نقصان میں چلے گئے۔وہیں فوج کو راحت اور بچاؤ مہم  میں تعینات کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا