English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیفا کے سربراہ جیانی انفاٹینو کی جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات

share with us

ملاقات میں کھیلوں بالخصوص فٹ بال کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی


ریاض:26؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)بین الاقوامی فٹ بال ایسوسی ایشن فیفا کے چیئرمین جیانی انفاٹینو نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں کھیلوں بالخصوص فٹ بال کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ بھی موجود تھے۔گذشتہ دسمبر کے بعد سعودی ولی عہد اور فیفا کے سربراہ کی یہ دوسری ملاقات ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا