English   /   Kannada   /   Nawayathi

خودکش حملوں کے بعد انڈونیشیا میں انسداد دہشت گردی کے لیے سخت قانون سازی

share with us

جکارتہ:26؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)انڈونیشیا نے انسداد دہشت گردی کے لیے سخت قانون منظور کر لیا ہے۔ملکی میڈیا نے کہاکہ اس قانون کے مطابق کسی مشتبہ دہشت گرد کو 21 روز تک حراست میں رکھا جا سکے گا جب کہ پولیس ان افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر سکے گی، جو کسی ملکی یا غیرملکی دہشت گرد تنظیم میں بھرتی ہو رہے ہوں۔ یہ قانونی بل گزشتہ دو برس سے متعدد امور پر اختلافات کی وجہ سے پارلیمانی منظوری حاصل کرنے سے قاصر تھا۔ تاہم رواں ماہ ہونے والے پے در پے دہشت گردانہ حملوں کے بعد اس قانون کو منظور کر لیا گیا۔ رواں ماہ انڈونیشیا میں دو مختلف دہشت گردانہ واقعات میں 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جب کہ ان حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا