English   /   Kannada   /   Nawayathi

جوہری ڈیل کو بچانے کے لیے عالمی طاقتوں سے مذاکراتی عمل جاری رہے گا، ایران

share with us

تہران:26؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے ساتھ ایک اقتصادی پیکج پر مذاکراتی عمل حقیقت میں جوہری ڈیل کو بچانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق عراقچی نے یہ بیان برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کے بعد دیا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ کے مطابق مذاکرات میں یہ تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ ممالک ایران کو فائدہ مند پیکیج دے سکتے ہیں۔عراقچی کے مطابق ابتدائی مذاکرات کے بعد اگلے مرحلے میں ایران اقتصادی پیکج کے لیے قانونی اور سیاسی ضمانتی حدود کے تعین کی بات چیت کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا