English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کنیرا ضلع میں نپاہ سے متأثرہ کوئی مریض نہیں ہے : ڈپٹی کمشنر 

share with us

 

منگلور و24؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) کیرلا میں نپاہ وائرس کے پھیل جانے کے بعد کرناٹکا میں دو مریضوں کی شناخت کی خبر اخبار کی سرخیوں کی زینت بنی تھی اور عام طو رپر لوگوں کا گمان تھا کہ دونوں مریض جنوبی کنیرا ضلع کے مقیم ہیں۔ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سسی کانت سینتھل نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ جنوبی کنیرا میں نپاہ کا کوئی بھی مریض نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا پر یہ بات گردش کررہی ہے کہ جنوبی کنیرا میں دو نپاہ کے دو مریض پائے گئے ہیں ۔کالیکٹ سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم کے خون کی جانچ ضرور کی گئی اور جانچ کے لیے خون منیپال بھیجا گیا لیکن اس کا نتیجہ منفی آیا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشیل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں پر دھیان نہ دیا جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا