English   /   Kannada   /   Nawayathi

گدگ : دن دہاڑے گھر میں گھس کر خاتون پر کیا جان لیوا حملہ ، خاتون ہلاک 

share with us

گدگ 24؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) دن دہاڑے گھر میں گھس کر خاتون پر جان لیوا حملہ کرتے ہوئے گھر میں موجود قیمتی اشیاء لوٹ لیے جانے کی واردات بٹاگیری میں پیش آئی ہے۔ خاتون کی شناخت سروجا بائی کباڑی (76) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون دن کے اوقات میں گھر میں اکیلی رہتی تھی۔ لٹیروں نے معمر خاتون کو جب گھر میں تنہائی کی حالت میں دیکھا تو یہ گھر میں گھس گئے اور تیز دھار ہتھیار سے خاتون پر حملہ کرنے کے بعد اسے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ خاتون کے موت کے یقین کے بعد گھر میں موجود قیمتی سامان لوٹ کر لٹیرے فرار ہوگئے۔ لوٹی گئی اشیاء کی مالیت کا اندازہ نہیں لگ پایا ہے۔ بٹاگیری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد پولیس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا