English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا جلدگولان کی پہاڑیوں پر ہمارا قبضہ تسلیم کرلے گا، اسرائیل

share with us

امریکا کے ساتھ دو طرفہ سفارتی بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے، انٹیلی جنس وزیر کاٹزکا بیان


مقبوضہ بیت المقدس :24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکا جلد ہی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر کاٹز نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ سفارتی بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ پر زور دے رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران امریکا اس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔اسرائیل 51سال سے گولان کی پہاڑیوں پر قابض ہے،اس کے اس قبضے کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔اسرائیل نے 1967 کی شام سے ہونے والی جنگ سے گولان کی پہاڑیوں پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے اور یہاں اسرائیلی بستیاں آباد کرنا شروع کر رکھی ہیں۔اسرائیل اور شام کے درمیان یہ 12سو کلو میٹر طویل علاقہ ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا