English   /   Kannada   /   Nawayathi

صدام حسین اپنے لیے تیار کشتی میں کبھی سوار نہ ہوسکے

share with us

بیاسی میٹر طویل محل نما کشتی میں عالیشان بیڈروم، ڈائننگ روم، اور مہمانوں کیلئے سترہ کمرے ہیں

بغداد:24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) سابق عراقی صدرصدام حسین اپنے لیے تیار کشتی میں خود کبھی سوار نہ ہوسکے تاہم اب وہ پائلٹس کی آرام گاہ میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔1981میں تیار کی گئی کشتی کو بصرہ بریز یعنی بصرہ کی ہواکا نام دیا گیا تھا جس کی تزئین و آرائش دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔بیاسی میٹر طویل محل نما کشتی جس میں عالیشان بیڈروم، ڈائننگ روم، اور مہمانوں کیلئے سترہ کمرے ہیں ، صدام حسین نے اپنے لئے تیار کروائی تھی۔ ہمیشہ عراق سے دور رہنے کے باعث صدام اس کشتی میں سوار نہ ہوسکے۔اس کشتی پرکبھی سعودی عرب کا قبضہ رہا، پھر اردن کے ہاتھ لگ گئی، عراق کو واپس ملی تو صدام حیات نہ رہے ۔حکومت اس کے خریدار کو تلاش کرنے میں ناکام رہی،گزشتہ دو سالوں سے یہ کشتی یونیورسٹی کا کردار ادا کر رہی ہے،سمندری زندگی کے بارے میں تحقیق کرنے والے یہاں آتے ہیں۔کشتی کے کیپٹن کا کہنا ہے کہ یہ صدارتی کشتی اچھی حالت میں ہے، اس کے دو انجن اور جنریٹر بلکل صحیح کام کر رہے ہیں،وقتا فوقتا اس کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔بصرہ کی بندرگاہ کو ایک اسٹیشن کی ضرورت ہے جہاں سمندری پائلٹ آرام کرسکیں لہذاحکام نے اسے پائلٹس کی آرام و تفریح کیلیے ہوٹل میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا