English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ سے 23زخمی فلسطینی علاج کیلئے اردن منتقل،300 کی حالت بدستور تشویشناک

share with us

اردن کی جانب سے غزہ میں زخمی مظاہرین کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،سربراہ اردنی طبی گروپ 


غزہ، طلال النبیہ:24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مشرقی غزہ میں احتجاجی مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 23 فلسطینی شہریوں کو علاج کے لیے اردن منتقل کیا گیا ہے۔غزہ میں اردن کے فیلڈ اسپتال کے سربراہ سلیمان الھلالات نے بتایا کہ غزہ سے 23 فلسطینی زخمیوں کو ایمبولینسوں کی مدد سے غرب اردن اور وہاں سے اردن کی فراہم کردہ ایمبولینسوں سے اردن لے جایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ غزہ سے دو درجن زخمیوں کو علاج کیلئے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کی ہدایت پر عمان لے جایا گیا ہے۔ادھرغزہ میں زخمیوں کے علاجکیلئے آنے والے اردنی طبی گروپ کے سربراہ عمر الزعبی نیمیڈیا کو بتایا کہ اردن کی جانب سے غزہ میں زخمی مظاہرین کو طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔خیال رہے کہ 30 مارچ کے بعد سے غزہ کی مشرقی سرحد پر عظیم الشان حق واپسی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہش گردی میں 118 فلسطینی شہید اور 13 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 300 زخمیوں کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا