English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلامتی کونسل کی فلسطینیوں کو تحفظ دینے میں ناکامی باعث عار ہے، ترکی

share with us

شام اور فلسطین میں نہتے عوام کا بے دردی سے قتل عام پر سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے،ترک سفیر اقوام متحدہ کا بیان


نیویارک :24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام میں ناکامی پر ترکی نے سلامتی کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ترکی کے سفیر فریدون سنیرلی نے ایک بیان میں کہا کہ سلامتی کونسل مظلوم مسلمانوں کو تحفظ دلانے میں ناکام رہی ہے۔ شام اور فلسطین میں نہتے عوام کا بے دردی سے قتل عام کیا جا رہا ہے مگر سلامتی کونسل خاموش تماشائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کو فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے سے روکنے میں ناکامی سلامتی کونسل کے لیے باعث عار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی قوانین سلامتی کونسل جیسے عالمی اداروں کو سویلین کو ظالم حکومتوں کے ظلم سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کا پابند بناتا ہے مگر بدقسمتی سے سلامتی کونسل شام اور فلسطین کے مظلوم عوام کو تحفظ دلانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ترک سفیر کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست 70 برس سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ آج تک سلامتی کونسل ارو اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطینیوں کے حقوق کے لیے صرف قراردادیں منظور کیں عملًا انہیں ان کے حقوق دلانے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال شروع کیا ہے۔ تیس مارچ کے بعد سے جاری تحریک کے دوران قابض فوج کے حملوں میں 120 فلسطینی شہید اور 13 ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا