English   /   Kannada   /   Nawayathi

سوشیل میڈیا پر نامناسب مواد پوسٹ کے الزام میں ایک شخص گرفتار 

share with us

منگلورو 24؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والے مواد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت میتھن کے بی (28) مقیم کوئناڈو ، مڈیکیری کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک بائک سوار نے ایک بس کو مدودو گولی تھاڑی علاقہ میں ٹکرماردی ، حادثہ بائک سوار زخمی ہوگیا اوراس کے سر پر گہری چوٹیں آئیں ۔ اس کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے کنڈکٹر ناگراج کے ایک سواری کا انتظار کرنے لگا ۔ اس دوران مناف ، نژار اور دیگر افراد مقیم گالی مکھا پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بس کنڈکٹر کو زدوکوب کیا ۔ مناف پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے کنڈکٹر کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔ اس واقعہ کے تعلق سے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا او رپولیس نے ملزمین کو حراست میں بھی لیا۔ اس دوران وھاٹس اپ پر ایک پیغام وائرل ہوا جس میں واقعہ کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے دوسرا رخ دینے کی کوشش کی گئی تھی ۔ پولیس نے اس تعلق سے معاملہ درج کرنے کے بعد میتھن کو دو روز قبل گرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا