English   /   Kannada   /   Nawayathi

صرف13 ہزار پینشن کی لالچ میں اولاد نے پانچ ماہ تک ماں کی آخری رسومات ادا نہیں کی

share with us

یوپی:24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)  اتر پردیش کے بنارس میں چار بیٹوں اور ایک بیٹی نے ماں کی موت کے بعد بھی لاش کی آخری رسومات پانچ ماہ تک ادا نہیں کی۔یہ معاملہ بنارس کے بھیل پور تھانہ حلقہ کے کبیر نگر میں پیش آیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پولیس نے تینوں بیٹوں کو حراست میں لےکر لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔معاملے کا انکشاف ہونے کے بعد موقعے پر پہنچی پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ لاش کئی ماہ پرانی ہے۔دراصل کسٹم ڈپارٹمنٹ میں سپران ٹنڈنٹ رہے دیا پرکاش اپنے بیٹوں روی، جیوتی، گریش اور ایک کنواری بیٹی وجئے لکشمی کے ساتھ رہتے تھے۔سنہ 2000 میں دیا پرکاش کی موت کے بعد ان کی 13000 روپئے ماہانہ کی رقم ان کی اہلیہ امراوتی کو ملنے لگی۔ رواں برس 13 جنوری کو امراوتی کی بھی موت ہو گئی۔ جس کے بعد بیٹوں نے لاش کی آخری رسومات ادا کرنے کے بجائے اسے گھر میں ہی چھپا کر رکھ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ بس پینشل کی رقم حاصل کرتے رہنے کا تھا۔ماں کی موت کے بعد جب پڑوسیوں نے ان کے بارے میں پوچھا تو بیٹوں نے ان کو بتا دیا کہ وہ کوما میں ہیں۔ وہ لوگ کسی کو گھر کے اندر داخل بھی نہیں ہونے دیتے تھے۔جب بدھ کے روز معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لیا تب بھی بڑے بیٹے روی اور بیٹی وجئے لکشمی کہتے رہے کہ میری ماں کوما میں ہے۔لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر پیوش کمار نے بتایا کہ خاتون کی لاش پر ایک کیمیکل استعمال کیا گیا تھا۔ جس سے لاش سڑے نہیں اور نہ ہی اس سے بد بو آئے۔   

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا