English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی: پرائیویٹ اسکول طلباء سے وصولی گئی فیس 9 فیصد سود کے ساتھ واپس کریں گے

share with us

نئی دہلی:24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)  وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی حکومت 575 نجی اسکولوں کو چھٹے پے کمیشن کے تحت بڑھائی گئی فیس واپس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔عام آدمی پارٹی کی حکومت نے جون 2016 سے جنوری 2018 تک طلباء سے  وصولی گئی فیس کو سود کے ساتھ واپس کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔دہلی حکومت کا یہ فیصلہ ہائی کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی ایک کمیٹی کی رپورٹ کے بعد جاری کیا ہے۔دہلی کے محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری حکم میں کہا گیا کہ 'کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 575 ایسے اسکولوں کی شناخت کی ہے جہاں چھٹے پے کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے فیس لی گئی تھی۔انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام اسکولوں کو حکم دیا ہے کہ سات دن کے درمیان تمام طلباء کی فیس 9 فیصد کی سود کی در کے ساتھ واپس کریں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا