English   /   Kannada   /   Nawayathi

توتیکورین تشدد: انٹرنیٹ خدمات معطل توتیکورن تشدد میں اب تک تیرہ افراد ہلاک ،انٹرنیٹ خدمات معطل

share with us

تمل ناڈو:24؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)  ریاستی حکومت نے توتیکورین تشدد معاملے میں افواہوں کو روکنے اور حالات پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ خدمات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی ریاست تامل ناڈو کے توتیکورین میں کشیدہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے مقامی انتظامیہ نے انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔انٹرنیٹ سروسز کو  بدھ کے روز 9 بجے کے قریب معطل کیا گیا ۔ انتظامیہ کے مطابق جب تک انتظامیہ کی طرف سے مابعد ہدایات جاری نہیں ہوگی انٹرنیٹ سروس معطل رہیں گی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے تمل ناڈو کے توتیکورین شہر میں ویدانتا سٹیری لائٹ کاپر یونٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کئی ماہ سے ایک احتجاج جاری تھا جو کل پرتشدد رخ اختیار کرلیا جس میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔مقامی عوام کا کہنا تھا کہ اس یونٹ کی وجہ سے کینسر کی بیماری اس علاقے میں پھیل رہی ہے۔ اس کے بعد سے یہ مطالبہ ایک تحریک میں بدل گیا اور پچھلے 22 سالوں سے اس کاپر یونٹ کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا