English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاتر محمد نے وزرا کی تنخواہوں میں کٹوتی کااعلان کیا

share with us

کولالمپور:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیا کے نو منتخب وزیراعظم مہاتر محمد نے اقتدار سنبھالتے ہی انقلابی تبدیلی کی طرف پیش قدمی کی ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعظم مہاتر محمد کابینہ میں شامل وزیروں کی تنخواہوں میں دس فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے۔زندگی کی 92 بہاریں دیکھنے والے مہاتر محمد دنیا کے سب سے معمر ترین وزیر اعظم ہیں۔ اور اس سے قبل مہاتر محمد ملائیشیا کی سیاسی جماعت برسین نیشنل کے رہنما کے طور پر  22 برس تک وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔واضح  رہے کہ ملائیشیاکی سیاست میں اس وقت زلزلہ محسوس کیا گیا تھا جب 92 سالہ سابق وزیر اعظم مہاتر محمد کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد "پاکرن ہرپن 'نے حالیہ عام انتخابات میں 222 پارلیمانی سیٹ میں سے حکومت سازی کےلیے مطلوبہ112 سیٹیں جیت لی تھیں۔سنہ 1957 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ہی برسین نیشنل(بی این)  اور یو نائیٹیڈ ملائز نیشنل آرگنائزیشن ( یو ایم این او) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعتوں کے طور پر پہچانی جاتی رہی تھی اور گذشتہ 62 برس سے یہ متحدہ طور پر اقتدار پر قابض تھیں۔نو منتخب کابینہ کے پہلے اجلاس کی سربراہی کرنے کے بعد مہاتر محمد نے کہا کہ وہ ملک کے ڈھائی سو ارب سے زائد کے قرضوں کو بھی کم کرنے کے لیے راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ان سے قبل شروع کیے جانے والے مہنگے منصوبوں میں کمی کے بارے میں بہت جلد فیصلہ کر لیں گے۔ان منصوبوں میں سنگاپور اور کوالالمپور کے درمیان تیز رفتار ریل کا منصوبہ بھی شامل ہے۔وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد ان کی توجہ ملک کی معیشت پر ہو گی۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق مہاتر محمد نے بدھ کو نو منتخب کابینہ کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ چار سال قبل ملائیشیا ایئر لائنز کے لاپتہ ہونے والے طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کا کام کرنے والی امریکی نجی کمپنی کے ساتھ معاہدے کو دیکھ رہے ہیں اور ممکن ہے کہ وہ اسے ختم کر دیں۔انھوں نے کہا کہ ''ہم اس تلاش کے کام کی تفصیلات اور اس کی ضرورت جاننا چاہتے ہیں اور اگر ہمیں لگا کہ یہ ضروری نہیں تو ہم اس معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے''۔قابل ذکر ہے کہ سابق وزیر اعظم مہاتر محمد جو کبھی  بی این کے سرکردہ لیڈر رہے ہیں 2016 میں انہوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔تاہم 2016 میں انھوں نے یہ فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے ملائیشین پیونائیٹڈ انڈیجنس پارٹی قائم کی تھی۔  وہ ملائیشا میں سب سے طویل مدت تک  وزیر اعظم کے عہدے پر  تک فائز رہے اور سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے اطالیق کے طور پر  بھی پہچانتے جاتے ہیں۔ان کے تعلق سے مشہور ہےکہ وہ اپنے مخالف پر شکنجہ کسنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ہیں۔ اور حالیہ عام انتخاب میں بی این پارٹی اور وزیر اعظم نجیب رزاق کے خلاف حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکرن ہرپن کی قیادت کی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا