English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک : کمار سوامی نے لیا وزیر اعلی عہدہ کا حلف ، تقریب میں سینئر لیڈروں کی شرکت

share with us

کرناٹک میں کانگریس ۔جے ڈی ایس اتحاد کی حکومت بن گئی ہے۔ جے ڈی ایس لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیو گوڑا کے بیٹے ایچ ڈی کمار سوامی وزیر اعلی کے عہدہ کا اور کانگریس لیڈر جی پرمیشور نائب وزیر اعلی کے عہدہ کا حلف لے لیا ہے ۔کانگریس کے ہی کے آر رمیش کمار کو اسپیکر بنایا گیا ہے،جبکہ ڈپٹی اسپیکر جے ڈی ایس سے ہوگا۔کے آر رمیش کمار جمعرات کو اسمبلی میں کمار سوامی کا فلور ٹیسٹ لیں گے۔تقریب میں کانگریس صدر راہل گاندھی ، ان کی والدہ سونیا گاندھی سمیت متعدد سرکردہ شخصیات شرکت کررہی ہیں۔ راہل ، سونیا ، اکھلیش یادو اور مایا وتی بھی اسٹیج پر موجود ہیں ۔ تاہم متعدد دیگر سرکردہ شخصیات کی شرکت کی بھی توقع ہے۔قابل ذکر ہے کہ اکثریت ثابت ہونے کے بعد کا بینہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی کانگریس ۔جے ڈی ایس میں وزرا کی تعداد کو لے کر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ کانگریس لیڈر کے سی وینو گوپال نے بتایا کہ میٹنگ میں کابینہ کے فیصلے پر تبادلہ خیا کیا گیا ۔34 وزرا میں سے 22 کانگریس کے ہوں گے ،جبکہ وزیر اعلی سمیت 12 وزرا جے ڈی ایس سے ہوں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا