English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ مکرمہ میں سکیورٹی فورس کی کارروائی، متعدد غیر ملکی گرفتار 

share with us

مکہ مکرمہ:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی سیکیورٹی فورس نے مکہ مکرمہ کے العزیزیہ محلے میں کارروائی کرکے ایک مکان سے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ چشم دید گواہوں کا کہناہے کہ سکیورٹی فورس کی بڑی تعداد نے صبح 9 بجے پورے علاقے کو گھیر لیا۔ جس مکان میں مطلوب افراد پناہ لئے ہوئے تھے اس کے گرد حصار قائم کرلیا اور خصوصی کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔سعودی سکیورٹی ادارے کی جانب سے کارروائی سے متعلق کوئی بیان ابھی تک جاری نہیں ہوا تاہم علاقے کے مکینوں کا کہناہے کہ جس مکان پر چھاپہ ماراگیا ہے وہاں غیر ملکی رہتے تھے۔ رہائشیوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورس نے بڑی مہارت کے ساتھ اس طرح کارروائی کی کہ مکینوں کو کسی غیر معمولی حرکت کا علم تک نہ ہوسکا۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا