English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب، نامعلوم افراد نے بریدہ کے میئر کو قتل کر دیا 

share with us

ریاض:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں بریدہ کونسل کے میئر ابراہیم الغصن کو نامعلوم افراد نے تشدد کرکے قتل کردیا اور لاش ویران علاقے میں پھینک دی ہے عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم الغصن کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا جس کے بعد ان کی لاش شمالی بریدہ میں ایک کارشوروم کے قریب پھینک دی۔ پولیس نے ان لاش قبضے میں لینے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ القصیم کے علاقے میں ان کے قتل کے کچھ شواہد ملے ہیں جن پر مزید کام جاری ہے۔ ابراہیم الغصن سعودی عرب میں وکالت کے پیشے سے وابستہ ہونے کے علاوہ سعودی لائرز کی ایک تنظیم کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا