English   /   Kannada   /   Nawayathi

حزب اللہ پر امریکی پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، لبنانی وزیراعظم

share with us

بیروت:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ملیشیا حزب اللہ پر پابندیوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل کیلئے تیزی کے ساتھ فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں لبنان ی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی تشکیل کیلئے فوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ، لبنانی ملیشیا حزب اللہ پرامریکی پابندیوں کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اس کے نتیجے میں نئی حکومت کی تشکیل میں مزید آسانی ہوگی۔واضح رہے کہ لبنان میں نئی حکومت ایک ایسے وقت میں تشکیل دی جا رہی ہے جب امریکا اور بعض عرب ممالک نے حزب اللہ پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا