English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایرانی عوام کو اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے،امریکی وزیر خارجہ

share with us

واشنگٹن:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اپنی پسند کی قیادت کا انتخاب کرنا چاہیے اور یہ ایرانی عوام کا حق ہے۔ غیر ملکی نشریا تی ادارے کے مطابق واشنگٹن میں وزارت خارجہ کے دفتر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم نے ایران سے جو مطالبات کئے ہیں وہ مشکل نہیں ہیں اور امید ہے کہ ایران کے بارے میں امریکا اور یورپی ملکوں کے درمیان جلد سفارتی ہم آہنگی پیدا ہوجائے گی۔ مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ وہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ایک ایسا گروپ موجود ہے جو مشترکہ مفادات اور اقدار پر کام کرتے ہوئے ہمیں ایران کی طرف سے لاحق خطرات کا تدارک کرنے کے لئے متحد کرسکتا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا