English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کیلئے یورپی امدادی قافلے منزل کی جانب روانہ

share with us

کوپن ہیگن:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے مسلط کردہ محاصرے کو توڑنے کیلئے یورپی ممالک کیامدادی قافلے منزل کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ امدادی قافلے کا آغاز سویڈن سے کیا گیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق منصفانہ مستقل فلسطینیوں کا حق کے عنوان سے یہ امدادی مشن چند روز قبل چار بحری جہازوں کے ساتھ امدادی سامان لے کر سویڈن کی گیٹبرگ بندرگاہ سے عالمی پانیوں میں داخل ہوا۔ امدادی قافلے میں ترکی کے امدادی ادارےIHH کا نمایاں کردار ہے جو اس سے قبل بھی غزہ کی پٹی کے لیے امدادی قافلے روانہ کرچکا ہے۔ ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن سے اس قافلے نے فریڈم فلوٹیلا کی شکل اختیار کی ہے اور کئی یورپی ملکوں کی بندرگاہوں سے گذر کر غزہ پہنچے گا۔اخباری رپورٹ کے مطابق غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے آنے والے امدادی قافلے میں سیکڑوں انسانی حقوق کارکن، سیاسی اور سماجی رہنما اور یکجہت کار شامل ہیں۔ ان سب کا متفقہ مطالبہ ہے کہ اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی فوری طورپر ختم کرے۔خیال رہے کہ پہلا فریڈم فلوٹیلا 29مئی 2010 کو ترکی سے غزہ کیلئے امدادی سامان لے کر روانہ ہوا تھا۔ اسرائیلی فوج نے اس قافلے پرشب خون مار کر نو ترک امدادی کارکنوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کرنے کے بعد ہزاروں ٹن امدادی سامان لوٹ لیا تھا۔ اس کے بعد عالمی امدادی کارکن مسلسل تین بار غزہ کی پٹی کے لیے امدادی قافلے روانہ کرتے رہے ہیں۔ سنہ 2011 میں فریڈم فلوٹیلا 2، 2015 میں فریڈم فلوٹیلا 3 روانہ کئے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا