English   /   Kannada   /   Nawayathi

دلت کیس: این ایچ آر سی کا گجرات حکومت کو نوٹس

share with us

گجرات:23؍مئی2018(فکروخبر/ذرائع)قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے دلت کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالنے کے معاملے میں گجرات حکومت کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔گجرات کے ضلع راج کوٹ میں ایک شاپنگ مال کے قریب ایک کارخانے کے احاطے میں ایک دلت کو مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا گیا تھا، جس کا نوٹس لیتے ہوئے این ایچ آر سی نے اس معاملے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔این ایچ آر سی نے  گجرات کے چیف سیکریٹری کو ایک نوٹس جاری کر چار ہفتوں میں اس کا جواب طلب کیا ہے۔کمیشن نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ متاثرہ کے اہل خانہ کو تعاون کے متعلق کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ 20 مئی کو فیکٹری کے پانچ افراد نے مل کر چوری کے شک میں کوڑا اٹھانے والے 35 سالہ مکیش وانیا اور اس کی اہلیہ کو مبنیہ طور پر پیٹا تھا، جس کی وجہ سے مکیش وانیا کی موت ہو گئی تھی، جبکہ اس کی اہلیہ کسی طرح سے جان بچا کر وہاں سے بھاگ گئی تھی۔اس واقعے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا تھا، جس کی بنیاد پر پولیس نے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کےخلاف مقدمہ درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا