English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایچ ڈی کمار ا سوامی کی حلف برداری تقریب کے پیش نظر منگلور میں امتناعی احکامات نافذ 

share with us

 

منگلورو23؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) ایچ ڈی کمار سواجی کی حلف برداری تقریب کے پیشِ نظر منگلورو میں امتناعی احکامات نافذ کردئیے گئے ہیں۔ سٹی پولیس کمشنر وی پل کمار کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منگلور شہر سیاسی طور پر حساس مانا جاتا ہے اور انتخابی نتائج کے دن بھی سیاستی پارٹیوں کے درمیان ہاتھاپائی کی بھی اطلاعات ہیں اور کئی پولیس تھانو ں میں معاملے بھی درج کیے گئے ہیں۔ ان ہی خطرات سے بچنے کے لیے منگلور میں دوپہر دو بجے سے چھ بجے تک یہ امتناعی احکامات نافذ کردئیے گئے ہیں۔ اس دوران ہتھیاروں ، چاقو ، بندو ق ، پٹاخے اور اس طرح کی دیگر اشیاء کے ساتھ سفر کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اسی طرح نعرہ بازی ، تقریر ، پروگرامات اور لاء اینڈ آرڈر کو نقصان پہنچانے والے کاموں پر روک لگادی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا